20 نومبر 2011 - 20:30

کراچی… ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ابنا: آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا بھی موجود تھے برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی بدعنوانی سے تنگ آکر عمران خان کی حمایت کررہی ہے۔ ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی کہ عمران خان کو آرمی کی حمایت حاصل ہے لیکن اس سے حکمراں جماعت سے زیادہ نقصان نواز شریف کو ہوگا۔ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا کہ شاید وہ سوچتے ہیں کہ عمران صاف اور بہتر معیار کی سیاست لائے گا اور ملک کو تازہ زندگی دے گا۔ فوج معاشی صورتحال سے پریشان ہے کیونکہ اس سے دفاعی اخراجات متاثر ہوتے ہیں۔ عمران خان فوجی اسٹیبلشمنٹ پر علی الاعلان تنقید کرنے سے ہچکچارہے ہیں اس کے برعکس وہ زور دیتے ہیں کہ وہ جنرلز کے ہاتھ کٹھ پتلی نہیں بنیں گے۔ انہوں نے دی ٹائمز کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ آپ کو ان کے ساتھ کام کرنا پڑے گا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ان کے ماتحت ہوں گے۔۔میمو کے معاملے پر فوج کے پریشان ہونے کے خطرات اس ہفتے بڑے واضح ہوگئے۔ زرداری کے ساتھ کئی جنرلز کی ریاستی ضیافت کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے اس تاثر میں اضافہ ہوا کہ پی پی فوج کی حمایت کھو چکی ہے.  ............

/169